ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آکولہ میں بی جے پی کے ایم پی کو پارٹی کے ہی ممبر اسمبلی پر مارپیٹ کا الزام

آکولہ میں بی جے پی کے ایم پی کو پارٹی کے ہی ممبر اسمبلی پر مارپیٹ کا الزام

Sat, 03 Mar 2018 11:36:46    S.O. News Service

آکولہ 2مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مہاراشٹر میں آکولہ ضلع میں بھاجپا ایم پی سنجے دھوترے اور مہاراشٹر کے ریاستی وزیر داخلہ اور ضلع کے وزیر ڈاکٹر رنجیت پاٹل کے گروہ کا تنازعہ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر پاٹل پر الزام لگاتے ہوئے بھاجپا ایم پی سنجے دھوترے نے کہا کہ ڈاکٹر پاٹل کے گاؤں گھونگھ شی گرام پنچایت انتخابات میں رنجش کی وجہ سے ڈاکٹر پاٹل کے رشتہ داروں نے امیدوار اور ان کے شوہر ہمت راؤ دیشمکھ کے ساتھ مار پیٹ کی ہے۔ اس کی وجہ سے دونوں شدید زخمی ہوئے ہیں۔واضح ہو کہ متاثرہ اور سنجے دھوترے دونوں الزام لگا رہے ہیں کہ لڑائی میں وزیر داخلہ ڈاکٹر پاٹل گروپ کے کارکن نے دوسرے دھڑے کے امیدوار کے شوہر کی انگلی چباکر توڑ ڈالی۔الزام یہ لگایا گیا ہے کہ عوام پر تشدد کے بڑھتے واقعات کے بعد بھی وزیر داخلہ پاٹل خاندان کے خلاف پولیس اور سرکاری مشینری دباؤ میںآکرکارروائی نہیں کر رہی ہے۔ بھاجپا ایم پی سنجے دھوترے نے الزام لگایا کہ ایک طرف عوام بڑے اعتماد کے ساتھ بی جے پی کو انتخابات میں فتح دلوا رہی ہے، وہیں وزیر داخلہ پاٹل کا خاندان کے ان کارناموں کے چلتے پارٹی کی اور سی ایم کی شبیہ کو زبردست صدمہ پہنچ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کو ایسے متنازعہ وزیر کو کابینہ میں نہیں رکھنا چاہئے۔ سنجے دھوترے کے مطابق وزیر کا استعفیٰ لیا جائے۔ وزیر اعلیٰ کواس تناظر میں فوری فیصلہ کرنا چاہیے ۔ وہیں سنجے دھوترے نے اس سلسلے میں ایس پی سے بات کی اور انصاف کی فریاد کی ہے۔وزیر ڈاکٹر رنجیت پاٹل نے اپنے اوپر لگے الزامات پر بتایا کہ ممبر پارلیمنٹ سنجے دھوترے سینئر ہیں،معزز ہیں۔ وہیں وزیر داخلہ رنجیت پاٹل نے کہا کہ میرا پولیس پر دباؤ نہیں ہے، گزشتہ چند دنوں سے میں گاؤں بھی نہیں گیا ا ورنہ ہی میں پنچایتی انتخابات میں شامل ہوا ہوں۔ 


Share: